مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے نواز شریف سے ملاقات کی اجازت دینے پر حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے۔
اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے بتایا کہ انہیں نواز شریف سے ملاقات کی اجازت دے دی گئی ہے جس پر وہ حکومت کی شکر گزار ہیں۔
Permission to meet MNS also granted. Thank you again. https://t.co/hqWLVAGqgJ
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) March 22, 2019
اس سے قبل ایک اور ٹویٹ میں مریم نواز نے کہا تھا کہ انہیں بتایا گیا ہے کہ میاں نواز شریف کے خون کے نمونے حاصل کرلیے گئے ہیں جس کے بعد ان کا رینل فنکشن ٹیسٹ کیا جائے گا۔
مریم نواز نے خون کے نمونے لینے پر بھی حکومت کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ جیسے ہی لیب رپورٹس آئیں گی تو انہیں بھی یہ رپورٹس مہیا کی جائیں گی۔
واضع رہے کہ اس سے قبل مریم نواز کا کہنا تھا کہ اگر کل مجھے اور نوازشریف کے معالج کو ان سے نہ ملنے دیا گیا تو جیل کے باہر دھرنا دوں گی۔
If his renal functions are not checked for any further deterioration & if his doctor & I are not allowed access to him, I will go and stand outside the jail tomorrow till the access is granted. https://t.co/UXj6ibe4VZ
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) March 22, 2019