اسلام آباد: صدرِپاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے یوم پاکستان پر نیوی کے آفیسرز اور سیلرز کے لیے ملٹری اعزازات کی منظوری دے دی۔
ترجمان پاک بحریہ کےمطابق پاکستان نیوی کے آفیسرز کو ستارۂ امتیاز ملٹری اور تمغہ امتیاز ملٹری دینے کی منظوری، جب کہ پاکستان نیوی کےآفیسرز، سی پی اوز اور سیلرز کے لیے تمغہ بسالت کی منظوری دی گئی ہے۔
ترجمان کے مطابق رئیر ایڈمرل عمران احمد، رئیر ایڈمرل محمد شعیب اور رئیر ایڈمرل ذکا الرحمان کو ہلال امتیاز ملٹری تفویض کرنے کی منظوری دی گئی۔
نیوی کے ماسٹر چیف پیٹی آفیسرز، چیف پیٹی آفیسرز کو تمغہ خدمت ملٹری جب کہ پاکستان نیوی کے سیلرز کو تمغہ خدمت ملٹری تفویض کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔
ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ یوم پاکستان کے موقع پر پاک بحریہ کی کراچی اور کوسٹل ایریاز کی یونٹس اور اسکولوں میں تقریبات کا انعقاد کیا گیا، تقریبات میں اسکول کے بچوں نے ملی نغمے، تقاریر اور ٹیبلوز پیش کیے۔