وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ بلاول کرپشن کیخلاف باہرنکلتاتووہ قومی ہیروہوتا، بلاول اپنے والد کیلیے اپنی سیاسی چتا جلا کر زیرو ہو گئے۔
نوشہرہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ ہم ٹرین مارچ کرنے جارہے تھے تواجازت نہیں دی گئی،آج بلاول بھٹونے ٹرین مانگی،ہم نے فری ٹریک دےدیاہے۔
شیخ رشید نے 30 جون سے پہلے جھاڑو پھرنے کی بھی پیش گوئی کر دی، ان کا کہنا تھا کہ چور رہیں گے یا پھر چوکیدار رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں ریلوے میں انقلاب لائیں گے،گزشتہ حکومت نے ریلوے پرکوئی توجہ نہیں دی.
شیخ رشید کا کہناتھا کہ بلاول کرپشن کیخلاف باہرنکلتاتووہ قومی ہیروہوتا،بلاول اپنے والدکیلئے اپناسیاسی مستقبل ختم کررہے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ آج جن کوٹرین دی ہے وہ اپنے گریبان میں جھانکیں،ہمیں ٹرین مارچ نہیں کرنے دیا گیا مگر بلاول کو ٹرین مارچ کرنے دیا جا رہاہے ۔
انہوں نے کہا کہ بلاول صاحب ہم سندھ سمیت پورے ملک میں ٹرین چلائیں گے،سندھ میں انگریز کے بنائے ہوئے ٹریکس بحال کریں گے ۔
ان کا کہناتھا کہ درگئی کیلیے 25 سال بعد ٹرین سروس بحال کی جا رہی ہے ،خواہش ہے ہر اس جگہ ٹریک بنائیں جہاں انگریز نے ٹریک بنایا۔
وزیر ریلوے نے کہا کہ پورے ملک میں ٹرینوں کاجال بچھائیں گے ،آلودگی کے باعث آئل ٹرینوں کو ختم کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے پی کو ٹرین ٹریکس پر رکاوٹیں ختم کرنی چاہئیں۔شیخ رشید نے کہا کہ کراچی سے پشاور کیلیے ڈبل ٹریک ڈالا جائے گا۔