پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف پانچ میچوں کی سیریز کے دوسرے ون ڈے میں ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیااور پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے7 وکٹوں کے نقصان پر 284 رنز بنالیے۔۔
تفصیلات کےمطابق پاکستان کے امام الحق دوسرے میچ میں ناکام ہوئے اور صفر پر ہی رچرڈسن نے ان کی وکٹیں اڑا دیں جس کے بعد شان مسعود 19 رنز بنا کر آوٹ ہوئے تو مجموعی اسکور 35 رنز تھا۔حارث سہیل اور محد رضوان نے تیسری وکٹ میں 53 رنز کی شراکت کرتے ہوئے اسکور کو 87 تک پہنچایا۔عمر اکمل صرف 16 رنز کا اضافہ کرکے پویلین لوٹے تاہم شعیب ملک 60 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ محمد رضوان نے کریئر کی پہلی سنچری مکمل کی اور 116 رنز بنانے کے بعد 254 کے مجموعے پر کولٹر نائل کو وکٹ دے دی، فہیم اشرف بھی 14 رنز بنا کر نائل کا شکار بنے۔
پاکستان نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 284 رنز بنا کر آسٹریلیا کو گزشتہ میچ کی طرح نسبتاً آسان ہدف دے دیا۔