عراق میں کشتی ڈوبنےکاواقعہ:گورنرنوفل العاکوب برطرف

عراق کے شہر موصل کےقریب 100افراد کی موت کے بعد پارلیمنٹ نے نینویٰ کے گورنر کو برطرف کردیا۔

تفصیلات کےمطابق کے قریب دریائے دجلہ میں کشتی ڈوبنے کے نتیجے میں عراق کے وزیراعظم عادل عبدل المہدی نے نینویٰ کے صوبائی گورنر نوفل العاکوب کو غیرذمہ داری کی بنیاد پر برطرف کرنے کا کہا تھااس کے علاوہ نینوی کے گورنر کے دو نائب وزرا کو بھی قومی اسمبلی میں رائے شماری کے دوران برطرف کیا گیا۔

پارلیمنٹ کی جانب سے حادثے میں جاں بحق افراد کو شہدا قرار دیا گیا اور لواحقین کو مالی امداد دیے جانے کی اجازت بھی دی۔ ایک سیکیورٹی عہدیدار کا کہنا ہے کہ کشتی ڈوبنے کے حادثے کی تحقیقات کے دوران اب تک 16 افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ 63 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔