بی جےپی سیاسی مفادات کیلئےنفرت کوہوادےرہی ہے،راہول گاندھی

نئی دہلی  :بھارت کی سب سے بڑی اپوزیشن جماعت کانگریس کے صدر  راہول گاندھی نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو تنقید کا نشانہ بناتےہوئے کہاکہ ہندوستان کا  ہر محب وطن شخص تشدد کی ویڈیو دیکھنے کے بعد کراہت محسوس کرتا ہے، آر ایس ایس اور بی جے پی سیاسی مفادات کے لیےنفرت کو ہوا دیتے ہیں۔

راہول گاندھی نے مودی حکومت پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کےوزیر دانشوروں کو کام کرنا سکھارہے ہیں،اب مہا گیانی وزیراعظم  کے خود ساختہ عقلمند وزیر ملک کے دانشوروں کو بتائیں گے کہ انھیں اپنا کام کیسے کرنا ہے ؟بالکل صحیح کہاگیاہے کہ’کم علمی تباہ کن ہوتی ہے‘۔