خیبرپختونخوا کے 25 اضلاع میں آج سے 3 روزہ انسداد پولیو مہم شروع ہوگی۔
نجی ٹی وی کے مطابق صوبہ خیبرپختونخوا کے 25 اضلاع میں انسداد پولیو مہم کے دوران 5 سال تک کے 56 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے جائیں گے۔
صوبائی محکمہ صحت کے مطابق انسداد پولیو مہم کے لیے 27 ہزار سے زائد ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو ہربچے کو گھر گھر جا کر پولیو کے قطرے پلائیں گی۔
پولیو ٹیمیں بس اڈوں، ریلوے سٹیشنوں، افغان مہاجرین کے کیمپوں اور دیگرعوامی مقامات پرپولیو کے حفاظتی قطرے پلانے کے لیے دستیاب ہوں گی۔
دوسری جانب طورخم میں بھی پاک افغان سرحد پر آج سے انسداد پولیو مہم شروع ہوگی تاکہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان پھیلنے والے پولیو وائرس کا خاتمہ کیا جاسکے۔
حکومت کی جانب سے انسداد پولیو مہم کے دوران ورکرز کی سیکیورٹی کے لیے سخت حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں۔