امریکا میں بھی نسل پرست سفید فام نے دہشت گردی کرتے ہوئے مسجد کو آگ لگادی اور فرار ہوگیا، نمازیوں نے فوراً آگ بجھادی جس کے باعث کوئی نقصان نہیں ہوا۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق امریکا ریاست کیلی فورنیا کے شہر ایسکن ڈیڈو میں واقع مسجد کو نامعلوم شخص نے آگ لگا دی، مسجد میں موجود افراد نے فوراً اقدامات کرتے ہوئے آگ بجھا ئی۔
آگ رات سوا 3 بجے لگائی گئی، حملے سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا، لیکن مسجد کا بیرونی حصہ خراب ہوگیا۔
دہشت گردی کا کا ملزم فرار ہو گیا، ملزم نے سفید فام نسل پرستی اورنیوزی لینڈ حملے سے متعلق نوٹ چھوڑا ہے۔