گھوٹکی میں اسلام قبول کرنے والی لڑکیوں نے تحفظ کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق گھوٹکی میں اسلام قبول کرنے والی لڑکیوں نے تحفظ کیلئے اسلام آبادہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی ہے۔
لڑکیوں نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ اسلام قبول کرنے کیلئے زبردستی نہیں کی گئی ،ارینا نے اسلام قبول کرکے اپنا نام نادیہ جبکہ روینہ نے آسیہ رکھا۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ میڈیا میں ہندو لڑکیوں سے متعلق غلط پروپیگنڈا کیا جارہا ہے ،غلط پروپیگنڈے سے بہنوں اور ان کے شوہروں کی جان کو خطرات ہیں
درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ ہمیں تحفظ فراہم کرنے کیلئے پولیس کو اقدامات کی ہدایت کی جائے۔
درخواست میں وزیراعلیٰ سندھ ،وزیراعلیٰ پنجاب،آئی جیز،پیمرا اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔