آرمی چیف نے کینسر کی مریضہ دو بچیوں کی فوجی بننے کی خواہش پوری کردی

13 سالہ جویریہ عالم اور 15 سالہ روبا رفیق کی سپاہی بننے کی خواہش تھی

               
March 27, 2019 · اہم خبریں, قومی

آرمی چیف نے کینسر کی مریضہ دو بچیوں کی فوجی بننے کی خواہش پوری کردی

نجی ٹی وی کے مطابق آئی ایس پی آر  نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کینسر کے مرض میں مبتلا دو ننھی بچیوں کی سپاہی بننے کی دیرینہ خواہش پوری کر دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق 13 سالہ جویریہ عالم اور 15 سالہ روبا رفیق کینسر کے مرض میں مبتلا ہیں اور ان کی سپاہی بننے کی خواہش تھی جسے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پورا کر دیا۔

بچیوں کی اس خواہش کو عملی جامہ کور کمانڈر لاہور نے پہنایا۔ ننھی بچیوں نے یاد گار شہداپر پھول چڑھائے اور فاتح خوانی کی جبکہ دونوں بچیوں کو آرمی میوزیم کا دورہ بھی کروایا گیا۔