لاہور کے علاقے ڈیفنس میں خاتون اسماء پر شوہر اور اس کے ملازم کے تشدد کے معاملے پر لاہور کی مقامی عدالت نے دونوں ملزمان کو 4 روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ پولیس کے مطابق ملزم میاں فیصل نے اپنی بیوی اسما عزیز کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔
کیس کے تفتیشی افسر نے بتایا ہے کہ ملزم نے دوستوں کے سامنے ڈانس نہ کرنے پر بیوی کو تشدد کا نشانہ بنایا، ملزم نے تشدد کے ساتھ ساتھ بیوی کے سر کے بال بھی کاٹ ڈالے۔
خاتون اسماء نے فیصل سے 4 سال قبل پسند کی شادی کی تھی، پولیس نے گزشتہ روزملزم فیصل اور اس کے ملازم کو گرفتار کرلیا تھا۔ پولیس نے ملزمان سے بال کاٹنے والی مشین بھی برآمد کرلی تھی۔