پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے کراچی میں اساتذہ کے احتجاج پر آنسو گیس کے استعمال کی شدید مذمت کی گئی ہے۔
اپنے ایک بیان میں پی پی پی کے چیئرمین نے کہا کہ پرامن مظاہرین کے خلاف اس طرح کے اقدام ناقابل برداشت ہیں۔پرامن احتجاج کرنا ہر شہری کا حق ہے۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام کے حقوق کے لیے جدوجہد کی ہے۔اساتذہ کے احتجاج کے ساتھ مہذبانہ برتاوَ بھی اختیار کیا جاسکتا تھا۔تمام گرفتار اساتذہ کو فی الفور رہا کیا جائے۔