بھارتی بارڈرسیکیورٹی فورس کےبرطرف اہلکار کاالیکشن لڑنےکا اعلان

نئی دہلی : بھارت کی بارڈر سیکیورٹی فورس کے برطرف اہلکار تیج بہادر یادیونے ریاست اتر پردیشن کے شہر واراناسی سے نریندر مودی کے خلاف الیکشن لڑنے کا اعلان کیاہے۔تفصیلات کے مطابق ریاست ہریانہ سے تعلق رکھنے والے تیج بہادر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ نریندر مودی کے اقتدار میں آنے کے بعد میں نے مسلح افواج میں کرپشن سامنے لانے کی کوشش کی، لیکن مجھے فوج سے برطرفی کا انعام دیا گیااور اب ‘میں مسلح افواج سے کرپشن کے خاتمے کے لیے انتخابات میں حصہ لینا چاہتا ہوں۔

قبل ازیں تیج بہادر کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ‘فیس بک’ پر پوسٹ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ‘اب میں کرپشن کے خاتمے کے لیے عوام کے سامنے جاؤں گا اور مجھے امید ہے کہ عوام میری حمایت کریں گے۔’

دوسری اَپ ڈیٹ میں تیج بہادر نے عوام سے سوال کیا کہ ‘ایک فوجی اور چوکیدار کے درمیان لڑائی کیسی رہے گی۔’