دبئی میں دنیا کے پہلے قرآن پارک کا افتتاح کر دیا گیا،اس پارک میں قرآن پاک میں بیان معجزات اور واقعات سے بھی عوام کو آگاہی فراہم کی جائے گی،
اپنی نوعیت کے اس منفرد اور خوبصورت پارک میں قرآن کریم میں بیان کیے گئے درخت اور پودے لگائے گئے ہیں۔
دبئی کے علاقے الخوانیج میں کھولے گئے اس منفرد پارک میں جھیل،بچوں کا پلے ایریا، فوارے، سائیکلنگ ایریا اور قرآن کے معجزات سے متعلق آگاہی دینے والا آؤٹ ڈور تھیٹر بھی موجود ہے۔