سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک نے کہا ہے نیوزی لینڈ میں مساجد پر خوفناک حملے کی براہ راست راست ویڈیو نشر کرنے کے بعد ویب سائٹ اپنی لائیو ویڈیو اسٹریمنگ کے قوانین سخت کر رہی ہے۔
چیف آپریٹنگ افسر شیرل سینڈ برگ نے ایک آن لائن پوسٹ میں کہا مختلف افراد کا سوال بجا تھا کس طرح فیس بک جیسے آن لائن پلیٹ فارمز کو حملے کی خوفناک ویڈیو کیلیے استعمال کیا گیا۔
نیوزی لینڈ دہشتگرد حملے کے تناظر میں ہم نے تین اقدامات اٹھائے ہیں، جس میں فیس بک لائیو کے استعمال کیلیے قوانین کو سخت کرنا، ہمارے پلیٹ فارمز پر نفرت سے نمٹنے کیلیے اقدامات اٹھانا اور نیوزی لینڈ کی کمیونٹی کی حمایت کرنا ہے۔
ان کے مطابق فیس بک ایسے افراد کو روکنے کے معا ملے کو دیکھ رہا ہے جنہوں نے پہلے اس کے پلیٹ فارم پر لائیو اسٹریمنگ سے سماجی رابطوں کے نیٹ ورک کی کمیونٹی معیار کی خلاف وزری کی۔