بھارتی فضائیہ کا ایک اور مگ 27 طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ہے۔
بھارتی مگ طیارہ معمول کی پرواز پر بھارتی ریاست راجستھان سے اڑا تھا تاہم کچھ دیر بعد حادثے کا شکار ہو گیا اور گڈگانہ کے علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا۔
طیارہ زمین بوس ہونے سے قبل پائلٹ اس میں سے نکلنے میں کامیاب ہوگیا اس حوالے سے آفیشلز کا کہنا ہے کہ اترلائی ایئر فورس کے اڈے سے اڑنے والے طیارے مِگ 27 یو پی جی ایئر کرافٹ کے انجن میں فنی خرابی ہو گئی تھی جس کی وجہ سے وہ تباہ ہو گیا۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق طیارہ گرنے کے نتیجے میں زمین پر کسی بھی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
واضح رہے کہ گزشتہ 2 ماہ کے دوران بھارتی فضائیہ کے 4 طیارے حادثات کی نذر ہوچکے ہیں، 3 ہفتوں قبل راجستھان میں ہی بھارتی فضائیہ کا مگ 21 گر کر تباہ ہوگیا تھا،اس سے علاوہ فروری میں پاک بھارت کشیدگی کے دوران پاک فضائیہ نے بھی بھارت کے 2 طیاروں کو مار گرایا تھا۔