تمام افراد انتہائی سنگین اور پُرتشدد تخریب کاری کی منصوبہ بندی کررہے تھے ۔فائل فوٹو
 تمام افراد انتہائی سنگین اور پُرتشدد تخریب کاری کی منصوبہ بندی کررہے تھے ۔فائل فوٹو

جرمنی میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کے الزام میں 10 افراد گرفتار

جرمنی میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کے الزام میں 10 افراد کو حراست میں لے لیاگیا۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق جرمن پولیس نے 10 مشتبہ افراد کو مختلف ایسن ، ڈسل ڈراف، ویپرٹال ، ڈونسبرگ میںحراست میں لیا ہے۔

حراست میں لیے گئے تمام افراد مسلمان ہیں، ان میں سے ایک تاجک شہری شامل ہے جب کہ دیگر کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔ ان تمام افراد پر دہشت گرد حملے کی منصوبہ بندی کا شبہ ظاہر کیا گیا ہے۔

استغاثہ کے ترجمان کے حوالہ سے کہا گیا ہے کہ اس گروپ نے مشتبہ طور پر اسلامک اسٹیٹ جہادی تنظیم سے رابطہ کیا اور وہ اس کے ہمدرد یا ملحقہ گروپ تھے۔

تمام افراد ایک انتہائی سنگین اور پُرتشدد تخریب کاری کی منصوبہ بندی کررہے تھے لیکن فی الحال ان کے واضح ہدف کا کوئی اشارہ نہیں مل سکا ہے۔