تقسیم کارکمپنیوں کا نظام تباہی کے قریب پہنچ چکا۔فائل فوٹو
تقسیم کارکمپنیوں کا نظام تباہی کے قریب پہنچ چکا۔فائل فوٹو

عوام بدترین لوڈشیڈنگ کیلیے تیار رہیں۔اویس لغاری

مسلم لیگ ن کے رہنما اویس لغاری نے کہا ہے کہ بجلی کی پیداوار بڑھانے کیلیے کوئی منصوبہ شروع نہیں کیاگیا، تقسیم کارکمپنیوں کاسارانظام تباہی کے قریب پہنچ چکا ،اس سال بدترین لوڈشیڈنگ کاسامناکرناپڑےگا۔

سابق وفاقی وزیر اور مسلم لیگ ن کے رہنما اویس لغاری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے بجلی کی پیداوار بڑھانے کیلیے کوئی منصوبہ شروع نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ تقسیم کارکمپنیوں کاسارانظام تباہی کے قریب پہنچ چکا ،اس سال بدترین لوڈشیڈنگ کاسامناکرناپڑےگا، انہوں نے کہا کہ جہاں چوری زیادہ ہے ان فیڈرزکوکم بجلی دی،حکومت کے پاس واحدحل بجلی کی قیمت بڑھاناہے،حکومت کے اس اقدام کومستردکرتے ہیں۔

اویس لغاری کا کہناتھا کہ حکومت نے ایشیائی ترقیاتی بینک کاہماراردکردہ منصوبہ شروع کرا دیا،ہم نے سولر اورونڈانرجی کے ذریعے ایک ہزار میگاواٹ بڑھانے کی کوشش کی ،حکومت کی غلطیوں سے بجلی کے یونٹس کی قیمتیں بڑھائی جا رہی ہیں۔
ان کا کہناتھا کہ عمران خان حکومت کی سمت درست نہیں ،آج سے ایک مہینے بعد درجہ حرارت بڑھ جائے گا،آخری چھ مہینے میں ہم کام ٹھیک نہیں کر سکے ۔
انہوں نے کہا کہ تقسیم کارکمپنیوں کاسارانظام تباہی کے قریب پہنچ چکا،اس سال بدترین لوڈشیڈنگ کاسامناکرناپڑےگا۔
اویس لغاری نے کہا کہ بجلی چوری کے خاتمے کیلئے اقدامات نہیں کیے جارہے ہیں،حکومت گردشی قرض کنٹرول کرنے میں ناکام ہوچکی ہے اوراپنی غلطیوں کابوجھ عوام پرڈال رہی ہے۔