کراچی سے لاہور جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 304 کو ٹیک آف پوائنٹ سے واپس کردیا گیا ہے۔
پی آئی اے کی پرواز میں خاتون مسافر اپنی اکانومی کلاس کی سیٹ کی بجائے نومولود بچے کے ساتھ اکانومی پلس میں جا کر بیٹھ گئی۔
جہاز کے عملے اور کپتان نے خاتون مسافر کو اپنی نشت پر واپس جانے کی ہدایت کی تاہم انہوں نے ایسا کرنے سے انکار کردیا۔
ی آئی اے کے عملے نے خاتون مسافر سے نومولود بچے کی پیدائش کا سرٹیفکیٹ طلب کیا جسے پیش کرنے سے انہوں نےانکار کردیا۔
خاتون مسافر کی جانب سے اس رویے کے نیتجے میں 150 دیگر مسافروں کو انتظار کرنا پڑا جس پر انہوں نے بھی شور کیا اور عملے سے جلد معاملہ حل کرنے کی درخواست کی۔
خاتون مسافر کی جانب سے سرٹیفکیٹ کے انکار پر اور مسلسل بدتمیزی پر پرواز کوٹیک آف پوائنٹس سے واپس کردیا گیا۔
ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ خاتون مسافر کے رویے کے باعث پرواز کی روانگی میں ایک گھنٹے سے زائد تاخیر ہوئی، مسافر خاتون کونومولود بچے سمیت آف لوڈ کردیا گیا ہے۔