نوازشریف کے ویزے میں مزید توسیع سے برطانوی محکمہ داخلہ نے معذرت کی ہے۔فائل فوٹو
نوازشریف کے ویزے میں مزید توسیع سے برطانوی محکمہ داخلہ نے معذرت کی ہے۔فائل فوٹو

نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس مسخ کرنے کی تحقیقات شروع

سابق وزیراعظم نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس کو مسخ کیا گیا تھا جس کی تحقیقات ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے شروع کردی ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق ایف آئی اے ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی بیماری سے متعلق مختلف ٹیسٹس رپورٹ کو مسخ کیا گیا ہے، جس کی تحقیقات ایف آئی اے سابئیر کرائم ونگ لاہور نے شروع کر دی ہیں۔

ایف ائی اے ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ نواز شریف کی میڈیکل ٹیسٹ رپورٹ کو 5 مرتبہ ٹمپر کیا گیا،سابق وزیر اعظم کی بیٹی مریم نواز نے جو رپورٹ لی تھی ان کو بھی ٹمپر کیا گیا تھا، جس کے بعد مریم نوازکو ملنے والی مسخ میڈیکل ٹیسٹ رپورٹ کو مسلم لیگ (ن) کی طرف سے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کیا گیا تھا۔

ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ میڈیکل رپورٹ ٹمپرنگ کرنے کی تحقیقات کے لیے سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کے خاندان کی جانب سے ایف آئی اے کو کوئی درخواست نہیں دی گئی بلکہ ایف آئی اے نے چغتائی لیب کی درخواست پر تحقیقات شروع کی ہے۔

ایف آئی اے نے لیب سے ریکارڈ بھی طلب کر لیا ہے، ریکارڈ کی روشنی میں تحقیقات مکمل کر کے رپورٹ ٹمپرنگ کرنے والوں کے خلاف سائبر کرائم ایکٹ کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔