نجی ٹی وی کے ایک اینکر دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کے پر تھوڑے سے کاٹ دیے ہیں اور پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) کا اختیار ان سے لے لیا گیا ہے۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عامر متین نے کہا کہ کل سینیٹ کمیٹی کے اندر فواد چوہدری اور پی ٹی وی کے منیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) ارشد خان میں کافی لڑائی اور تلخ کلامی ہوئی۔
وزیراعظم نے مداخلت کرتے ہوئے فواد چوہدری سے پی ٹی وی کے اختیارات لے کر فی الحال یوسف بیگ مرزا سے کہا ہے کہ وہ پی ٹی وی کے معاملات دیکھیں۔
انہوں نے مزید کہا وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری اس لڑائی میں تھوڑے کمزور پڑ گئے ہیں کیونکہ ان کی لابی جہانگیر ترین والی ہے۔
اس حکومت کے مسائل تو کچھ اور تھے مگر یہ دھڑے بندی میں مصروف ہو چکے ہیں۔