اب کوئی بھی ٹیسٹ مفت نہیں ہوتا۔فائل فوٹو
اب کوئی بھی ٹیسٹ مفت نہیں ہوتا۔فائل فوٹو

’’ تبدیلی آئی نہیں،تبدیلی آگئی‘‘لاہور کے ہسپتالوں میں مفت ٹیسٹوں کی سہولت ختم

صحت کا انصاف کرنے کی دعوے دار تبدیلی سرکار نے غریب عوام سے مفت ٹیسٹوں کی سہولت بھی چھین لی۔

لاہور کے ہسپتالوں میں مفت ٹیسٹوں کی سہولت اچانک اور انتہائی خاموشی کے ساتھ ختم کردی گئی ہے۔

سرکاری ہسپتالوں میں اب ہر قسم کے ٹیسٹ کے پیسے ادا کرنے پڑیں گے جبکہ جن ٹیسٹوں کی پہلے سے فیس مقرر تھی ان کی فیسوں میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق لاہور کے میو ہسپتال میں لیبارٹری ملازمین نے تصدیق کی ہے کہ اب کوئی بھی ٹیسٹ مفت نہیں ہوتا بلکہ بلڈ ٹیسٹ سمیت دیگر ٹیسٹوں کی فیس ادا کرنا پڑتی ہے۔