قندھار میں 72 گھنٹوں کی جھڑپوں کے دوران 20 بچے جاں بحق اور 130 زخمی ہوئے۔فائل فوٹو
قندھار میں 72 گھنٹوں کی جھڑپوں کے دوران 20 بچے جاں بحق اور 130 زخمی ہوئے۔فائل فوٹو

افغانستان کے صوبے بادغیس میں گھمسان کی لڑائی۔36 فوجی ہلاک

افغانستان کے صوبے بادغیس میں 48 گھنٹوں میں 36 فوجی ہلاک ہوچکے ہیں۔ اس علاقے  میں طالبان اور ملکی فوج کے درمیان لڑائی جاری ہے۔

ضلعی گورنر عبدالوارث شیرزاد نے طالبان اور ملکی فوج میں شدید لڑائی کی تصدیق کر دی ہے جبکہ طالبان نےکئی چیک پوسٹوں پر قبضہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

سیکڑوں طالبان نے بالا مرغاب پر بدھ تین اپریل کی رات کو دھاوا بولا تھا جس کے بعد سے جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔ مقامی گورنر کے مطابق لڑائی میں 30 سے زائد عسکریت پسندوں کی ہلاکت بھی ہو چکی ہے۔

طالبان ترجمان نے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ بالا مرغاب پر حملہ چار سمتوں سے کیا گیا تھا۔

واضح رہے ایک ہفتے قبل امریکی ادارے کی رپورٹ نے امن معاہدے کے دیرپا قیام کے لیے افغان طالبان اور ان کے خاندانوں کو معاشرے کا حصہ بنانے کی ضرورت پر زور دیا تھا۔

اسپیشل انسپکٹر جنرل فار افغانستان ری کنسٹریکشن نے کانگریس کو بھیجی گئی اپنی سالانہ رپورٹ میں طالبان کی مرکزی دھارے میں شمولیت اور کمزور معیشت کو بڑے چینلجز قرار دیا تھا۔