اسلام آباد: قومی کرکٹ ٹیم کے لیجنڈری کھلاڑی وسیم اکرم نےقومی فاسٹ بولر محمد عامر کو دنیا کا بہترین باﺅلرقرار دیتے ہوئےکہاکہ عامر کرکٹ کی دنیا کے بہترین بولر ہیں اور ان کی نظر میں وہ قومی ٹیم کے اگلے کپتان ہیں۔
ورلڈ کپ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے وسیم اکرم نے کہا کہ اس بار ورلڈ کپ میں تُکا نہیں چلے گا بلکہ اچھا کھیل کر جیتنا ہوگا، 2019 کا ورلڈ کپ بھی 1992 کی طرز پر ہورہا ہے اور قومی کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ جیتنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں چاہیے کہ کوالٹی کرکٹ کی طرف توجہ دیں ، بریانی کھا کر دنیا کی بہترین ٹیموں کے خلاف نہیں کھیلا جاسکتا، 10 سال تک کرکٹ کے ساتھ ناروا سلوک کیا گیا لیکن 10 سال کے بعد کرکٹرز کے پاس بورڈ آیا ہے تو اب نظام بہتر ہوگا۔