امید ہے اگلے دو سال میں عمران خان کی قیادت میں ملک منزل کے قریب ہو گا، وفاقی وزیر اطلاعات
امید ہے اگلے دو سال میں عمران خان کی قیادت میں ملک منزل کے قریب ہو گا، وفاقی وزیر اطلاعات

نوازشریف کیلیے ایمبولینس کی بجائے فضل الرحمن پہنچ گئے۔فواد چوہدری

وفاقی وزیر اطلاعات فوا د چوہدری نے جمیعت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی نوازشریف سے ملاقات پر بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ ایمبولینس کی بجائے مولانا فضل الرحمن نوازشریف سے ملاقات کیلیے پہنچ گئے ہیں اور میاں صاحب کو سیاسی آکسیجن دے رہے ہیں ۔

ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہناتھا کہ نوازشریف تو اتنے بیمار تھے کہ سپریم کورٹ کو بتایا گیا کہ اگر ضمانت نہ ملی تو جان کو خطرہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ  ہمیشہ کی طرح جھوٹ بولا گیا اور اب ایمبولینس کی بجائے فضل الرحمن وہاں پہنچے ہیں اور میاں صاحب کو سیاسی آکسیجن دے رہے ہیں ، عدالتوں کو اس کا نوٹس لینا چاہیے ۔

واضع رہے کہ مولانا فضل الرحمن نے سابق وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کی جس میں حکومت مخالف تحریک کے ابتدائی خدوخال پربات چیت کی گئی ہے۔