بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں نکسل باغیوں نے حملہ کرکے بی جے پی کے رکن اسمبلی بھیما منداوی کو 5سیکیورٹی اہلکاروں سمیت ہلاک کردیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست چھتیس گڑھ کے علاقے دانتی واڑا سے منتخب رکن اسمبلی بھیما رام منداوی انتخابی مہم کے دوران جارہے تھے کہ ان کے قافلے کو نکسل باغیوں نے بارودی سرنگ دھماکے سے نشانہ بنایا۔
حملہ ناکولنار ضلع میں ہوا جس میں بی جے پی کے رکن اسمبلی سمیت 6 سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے، دھماکے کے باعث بھیما منداوی کی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔ ابتدائی معلومات کے مطابق دھماکے میں چھتیس گڑھ پولیس کے 5 اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔
خیال رہے کہ چھتیس گڑھ کے منداوی ریجن میں لوک سبھا کی 12 نشستیں ہیں اور بھیما رام منداوی اس علاقے سے بی جے پی کے منتخب ہونے والے اکلوتے رکن اسمبلی تھے جبکہ باقی تمام 11 ارکان اسمبلی کا تعلق کانگریس سے ہے۔