صرف زبانی باتوں پر ریکارڈ میں تبدیلی نہیں کی جا سکتی، حکومت اس فیصلے کے خلاف عدالت کو رجوع کرے گی، وفاقی وزیر اطلاعات
صرف زبانی باتوں پر ریکارڈ میں تبدیلی نہیں کی جا سکتی، حکومت اس فیصلے کے خلاف عدالت کو رجوع کرے گی، وفاقی وزیر اطلاعات

وفاقی کابینہ نے نیاپاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی کی منظوری دیدی

وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ نے نیاپاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی کی منظوری دیدی ہے، وزیراعظم 17اپریل کو اسلام آباد میں نیاپاکستان ہاؤسنگ اسکیم کاسنگ بنیادرکھیں گے۔

اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے فواد چوہدری نے بتایا کہ ایک لاکھ 35ہزاراپارٹمنٹس کی تعمیر شروع کررہے ہیں، ہزار اپارٹمنٹ اسلام آباد میں بن رہے ہیں اور بلوچستان میں ایک لاکھ دس ہزار اپارٹمنٹ بنیں گے، اسلام آباد میں وفاقی ملازمین کے لیے بھی 25 ہزارا پارٹمنٹس بنائے جائیں گے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ بجلی چوری میں اب تک 40ارب روپے کےنقصانات روکےگئےہیں،بجلی چوری میں محکمےکے 500لوگ بھی ملوث پائےگئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ 500 افرادبجلی کےمحکمے کےکیسزبھگت رہے ہیں ،پیپلزپارٹی کی ایم این اے اور سابق وزیر بھی گیس چوری میں ملوث ہیں۔

وزیراطلاعات نے بتایا کہ مختلف جگہوں پرگیس کی بلنگ نہیں ہورہی،پاورسیکٹر میں بھی گیس کی بلنگ کےمسائل ہیں، لاہوراوراسلام آباد میں گیس کی بلنگ کےمسائل ہیں، گیس کی چوری روکنے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔

وفاقی وزیر نے بتایا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ تکمیل کے مراحل میں ہے اور وزیر خزانہ اسد عمر آئی ایم ایف حکام سے مذاکرات کے لیے واشنگٹن پہنچ چکے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کابینہ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام سرکاری ادارے پاکستان پوسٹ استعمال کریں گے، یونس ڈھاگا کو اسٹیٹ لائف انشورنس کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے جب کہ ایم ایس ایئر ایگل کا لائسنس ایک سال کے لئے منظور کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ 35 کے قریب کابینہ کے فیصلوں پر عملدرآمد نہیں ہو سکا، ان فیصلوں کا تعلق ایم او یوز سے تھا جس پر دفتر خارجہ کام کر رہا ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پچھلی حکومتوں میں سارے لوگ کرپشن میں ملوث نظر آرہے ہیں، خواجہ آصف، احسن اقبال اور دیگر لوگ بڑی کرپشن میں ملوث ہیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ آصف زرداری، شہبازشریف اور نواز شریف ایک ہی پیٹرن پر کام کر رہے تھے، پہلے پیسے باہر بھیجے گئے، پھر جعلی ٹی ٹی کے ذریعے واپس بھجوائے گئے۔

انہوں نے کہا کہ نیب کے مطابق ن لیگ کے کچھ رہنما میگا کرپشن میں ملوث ہیں، اللہ تعالی کے بعد عوام کی عدالت سب سے بڑی عدالت ہے۔