پاکستان کا یہ اقدام مذہبی، ثقافتی ہم آہنگی کا مظہر ہے۔فائل فوٹو
پاکستان کا یہ اقدام مذہبی، ثقافتی ہم آہنگی کا مظہر ہے۔فائل فوٹو

پاکستان نے 2200 بھارتی سکھ یاتریوں کو ویزے جاری کردیے

پاکستان نے بیساکھی میلہ کے لیے 2200 بھارتی سکھ یاتریوں کو ویزے جاری کردیے۔

نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان نے بیساکھی میلہ کے لیے 2200 بھارتی سکھ یاتریوں کو ویزے جاری کردیے، سکھ یاتری 12 سے 21 اپریل تک بیساکھی کی تقریبات کے لیے پاکستان آسکیں گے، اس حوالےسے نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن نے اعلامیہ جاری کردیا ہے۔

پاکستانی ہائی کمشنر سہیل محمود کا کہنا ہے کہ بھارتی سکھ  یاتریوں کو 12 سے 21 اپریل تک کا ویزاجاری کیا گیا ہے، بھارتی سکھ یاتری 12 اپریل کو واہگہ کے راستے پاکستان آئیں گے

ان کا کہناتھا کہ بھارت کےعلاوہ دیگر ممالک سے بھی سکھ  یاتریوں کو ویزے دیے گئے ہیں اور پاکستان کا یہ اقدام مذہبی، ثقافتی ہم آہنگی کا مظہر ہے۔

واضح رہے کہ پاک بھارت کشیدگی کے باوجود وفاقی حکومت نے خالصہ جنم دن اور  بیساکھی میلہ 2019ء کے شیڈول کی منظوری دی ہے اور وزیراعظم عمران خان نے خالصہ جنم دن اور بیساکھی میلے کی تیاریوں کے لیے خصوصی ہدایات جاری کی ہیں۔

متروکہ وقف املاک بورڈ حکام نے سکھ یاتریوں کے قیام کے ساتھ ساتھ علاج و معالجہ اور سفری سہولیات کی مفت فراہمی کے لیے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔