مذکورہ افراد کے خلاف عدم شواہد پرکارروائی بند کرنےکی مںظوری دی گئی ۔فائل فوٹو۔
مذکورہ افراد کے خلاف عدم شواہد پرکارروائی بند کرنےکی مںظوری دی گئی ۔فائل فوٹو۔

حنا ربانی کھر کا فواد چوہدری کو ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا اعلان

سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کو ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا اعلان کردیا۔

میڈ یا رپورٹس کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ اپنی نااہلی چھپانے کیلیے پی ٹی آئی اپوزیشن پر الٹے سیدھے الزامات لگارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ الزامات کے ذریعے کردارکشی پی ٹی آئی کا وتیرہ بن چکاہے، فواد چوہدری سوچ سمجھ کر بیان دیا کریں۔

واضح رہے کہ وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے پریس بریفنگ کے دوران حنا ربانی کھر پر بجلی چوری کا الزام لگایا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ سابق وزیر حنا ربانی کھردو سال سے بجلی چوری کے کیس میں حکم امتناع پر ہیں۔