روس اور ایران کے درمیان 8 جوہری پاور یونٹس کی تعمیر کے معاہدوں پر دستخط

ایران کے بوشہر جوہری بجلی گھر کے دوسرے اور تیسرے یونٹ کی تعمیر کا کام بھی جاری

October 28, 2026 · بام دنیا
فوٹو سرکاری میڈیا

فوٹو سرکاری میڈیا

روساٹوم کے مطابق ایران کے بوشہر جوہری بجلی گھر کے دوسرے اور تیسرے یونٹ کی تعمیر کا کام بھی جاری ہے، جہاں اس وقت 142 روسی ماہرین کام کر رہے ہیں۔

روسی کمپنی نے بوشہر جوہری بجلی گھر میں کام کرنے والے روسی ماہرین کی تعداد بڑھا کر 700 کرنے کا منصوبہ بھی ظاہر کیا ہے۔

واضح رہے کہ ایران نے 2041 تک جوہری توانائی سے بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت 20 گیگاواٹ تک بڑھانے کا ہدف مقرر کر رکھا ہے۔