متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) نے فیصلہ کرتے ہوئے ارشد حسن کا نام ڈپٹی میئر کراچی کے لیے دے دیا۔
ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے ارشد حسن کو ڈپٹی میئر کے لیے امیدوار نامزد کردیا ہے،ذرائع کے مطابق ارشد حسن ایم کیو ایم کے رکن رابطہ کمیٹی بھی ہیں، ڈپٹی میئر کے لیے ووٹنگ 18 اپریل کو ہو گی۔
ایم کیو ایم کی جانب سے ڈپٹی میئر کراچی کی خالی نشست پر انتخاب لڑنے کے لیے دو امیدواروں نے کاغذات جمع کرائے تھے۔
ارشد وہرہ کی نااہلی کے بعد خالی ہونے والی نشست پر ایم کیوایم پاکستان نےڈپٹی مئیر کے لیے ارشد حسن کو ٹکٹ جاری دیا ہے،الیکشن کمیشن آف پاکستان میں ڈپٹی میئر کا انتخاب لڑنے کے لیے پانچ امیدواروں نے کاغذات جمع کرائے۔
جن میں پیپلزپارٹی، مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کا ایک ایک امیدوار بھی شامل ہے جبکہ ایم کیوایم کے ارشد حسن میدان میں ہوں گے۔
ڈپٹی میئرکی خالی نشست پرانتخاب 18 اپریل کو ہوگا جس میں بلدیہ عظمیٰ کراچی سٹی کونسل کے 302 سے زائد ارکان حق رائےدہی استعمال کریں گے۔