وزیراعظم عمران خان نے ادویات کی قیمتیں بڑھانے والوں کے خلاف فوری کارروائی کا حکم دیدیا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم عمران خان ادویات کی قیمتیں بڑھانے والوں کے خلاف فوری کارروائی کا حکم دے دیا ہے، وزیر اعظم نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو کارروائی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ 72 گھنٹوں میں ادویات کی قیمتوں کو پرانی سطح پر واپس لایا جائے۔
وزیراعظم نے ہدایت کی کہ از خود ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کرنے والی کمپنیوں کیخلاف کارروائی بھی کی جائے ۔
وزیر اعظم نے وزیراعلیٰ پنجاب کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عوامی نمائندوں کو عوامی خدمت کے منصوبوں میں مکمل طور پر سہولت فراہم کی جائے اور نئی ترقیاتی اسکیمیں بھی ایک ماہ میں لے لی جائیں۔
واضح رہے کہ ادویہ ساز کمپنیوں نے دواؤں کی قیمتوں میں 100 فیصد تک من مانا اضافہ کردیا ہے جس کے نتیجے میں عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔