باضابطہ اعلان آئندہ چند ہفتوں میں کردیا جائے گا۔فائل فوٹو
باضابطہ اعلان آئندہ چند ہفتوں میں کردیا جائے گا۔فائل فوٹو

سری لنکا پاکستان میں ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے لیے تیار

دس سال بعد پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کے دروازے کھلنے کو ہیں ۔ سری لنکا نے پاکستان میں ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے لیے تیار ہو گئی۔

پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ سری لنکا ٹیم رواں برس ٹیسٹ سیریز کھیلنے پاکستان آئے گی۔

پاکستان اور سری لنکن کرکٹ حکام کے درمیان گزشتہ چند ماہ سے پاکستان میں ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے لیے بات چیت کا سلسلہ جاری ہے۔

پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ سری لنکا کی جانب سے مثبت اشارے ملے ہیں اور سری لنکن کرکٹ ٹیم رواں برس اکتوبر میں پاکستان میں ٹیسٹ سیریز کھیلنے پر راضی ہے، میچز لاہور اور کراچی میں ہوں گے۔

سیریز کے پاکستان میں ہونے کے حوالے سے باضابطہ اعلان آئندہ چند ہفتوں میں کردیا جائے گا۔پاکستان اور سری لنکا کے درمیان اس برس ٹیسٹ سیریز شیڈول ہے جو کہ آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے ۔

پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی کے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے ساتھ بھی مذاکرات جاری ہیں۔