پیمراکے چیئرمین محمد سلیم بیگ کا کہنا ہے کہ ملک میں بھارتی چینلز دکھانے کی کسی صورت اجازت نہیں دیں گے، پاکستانی ڈی ٹی ایچ نومبر تک لانچ کر دیا جائے گا۔
چیئرمین پیمرا محمد سلیم سے کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن کے وفد نے چیئرمین خالد آرائیں کی سربراہی میں ملاقات کی اور اپنے مطالبات انہیں پیش کیے۔
چیئرمین پیمرا محمد سلیم بیگ نے خالد آرائیں کے ہمراہ ریجنل ہیڈکواٹر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کیبل آپریٹرز کے ساتھ ہر قسم کا تعاون کریں گے، کیبل آپریٹرز بھی ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔
انہوں نے کہا کہ کیبل آپریٹرز پاکستانی چینلز کو آگے لے کر آئیں، کیبل ایسوسی ایشن نے آخری بار سبسکرپشن فیس میں کمی کامطالبہ کیا تھا، جس پر کیبل آپریٹرز کی سالانہ فیس میں کمی کر دی گئی ہے۔
محمد سلیم بیگ کا کہنا ہے کہ ملک میں بھارتی چینلز دکھانے کی کسی صورت اجازت نہیں دیں گے، پاکستانی ڈی ٹی ایچ نومبر تک لانچ کر دیا جائے گا۔
چیئرمین کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان خالد آرائیں کا اس موقع پر کہنا تھا کہ کیبل آپریٹرز بھارتی چینل اور بھارتی مواد نہیں دکھائیں گے تاہم انٹرنیٹ آپریٹرز کو کنٹرول کرنے کی ضرورت ہے۔