وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید میڈیا سے گفتگو کر رہے ہین۔
وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید میڈیا سے گفتگو کر رہے ہین۔

ریلوے میں ڈیڑھ لاکھ افراد کونوکریاں ملیں گی۔شیخ رشید

وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ عمران خان کی قیادت میں ملک کے مسائل حل کریں گے ،وزیراعظم عمران خان ایم ایل ون پر دستخط کرنے والے ہیں ،ایم ایل ون منصوبہ پاکستا ن کی تاریخ بدل دے گا،چاہتے ہیں کہ ایم ایل ٹوپر بھی کام شروع ہو جائے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ مزدورہی پاکستان ریلوے کی اصل طاقت ہیں،شہیدکے لواحقین کو 10 لاکھ روپے امداد اوربیٹے کونوکری دی جائےگی۔

وزیر ریلوے نے کہا کہ پاکستان ریلوے کاخسارہ بہت زیادہ ہے،ایم ایل ون منصوبہ پاکستان کی تاریخ بدل دےگا،ایم ایل ون میں ڈیڑھ لاکھ افراد کونوکریاں ملیں گی۔

انہوں نے کہاکہ ریلوے کے ایک لاکھ ملازمین ہیں،ڈیڑھ لاکھ افرادکوپنشن دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 9 سال سے میں نے جھوٹ بولنا چھوڑدیا ہے ،کراچی سرکلرریلوے کاڈیزائن ابھی تک نہیں بنا۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو انتخابات میں ہیر پھیر نظر آئی تو وہ پاکستان میں دہشت گردی کرے گا۔ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ملکی مسائل کو حل کریں گے۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ ہم نے 24 ٹرینیں چلا دی ہیں جب کہ مزید 16 ٹرینیں بھی جلد چلا دی جائیں گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر ریلوے شیخ رشید کراچی میں  حادثے میں جاں بحق اسسٹنٹ ڈرائیورکے گھرپہنچ گئے انہوں نے اسسٹنٹ ڈرائیورراشد کے اہلخانہ سے تعزیت کی،راشدٹرین کے انجن میں آگ لگنے سے جاں بحق ہوگیاتھا ۔