دہشت گردوں کی مالی معاونت اور منی لانڈرنگ کی روک تھام کے عالمی ادارے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس ( ایف اے ٹی ایف) نے مطالبات کی فہرست پاکستان کو تھما دی۔
ایف اے ٹی ایف کی جانب سے ملک کے تمام صرافہ بازاروں کو دستاویزی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے جب کہ فہرست عمل درآمد کے لیے متعلقہ اداروں کو بھیج دی گئی ہے۔
ایف اے ٹی ایف نے ہدایت کی ہے کہ زیورات خریدنے والوں کا ڈیٹا اکٹھا کیا جائے تاکہ کالعدم تنظیمو ں تک سونے اور زیورات کے عطیات نہ پہنچ پائیں۔
ایف اے ٹی ایف نے اپنے مطالبات کی فہرست میں کہا ہے کہ ضلعی سطح پر رجسٹرڈ ٹرسٹ کا ڈیٹا اکھٹا کیا جائے، ضلعی سطح پر ریگولیشن کا نظام فوری طور پر بنایا جائے اور ٹرسٹ کے اکاؤنٹس کی تفصیلات اکٹھی کی جائیں۔