کورونا کی صورتحال خطرناک ہوئی تو سندھ حکومت کا جو فیصلہ ہوگا اس پر عمل کریں گے،فائل فوٹو
کورونا کی صورتحال خطرناک ہوئی تو سندھ حکومت کا جو فیصلہ ہوگا اس پر عمل کریں گے،فائل فوٹو

انٹربورڈامتحانات۔نقل چپھانے کیلیےمیڈیاکوریج پرپابندی عائد

انٹربورڈ نےامتحانات میں میڈیا کوریج پرپابندی عائد کردی ہے۔

ذرائع کے مطابق انٹر بورڈ کراچی نےکل سےشروع ہونے والے امتحانات میں میڈیا کوریج پر پابندی عائد کردی ہے۔

چیئرمین بورڈ کا کہنا ہے کہ امتحانات کے دوران میڈیا کو کوریج کی اجازت نہیں ہوگی۔ امتحانات میں نقل روکنا بورڈ کا کام ہے، میڈیا کا نہیں۔

چیئرمین بورڈ نے مزید کہا کہ گزشتہ امتحانات میں میڈیا نقل کے واٹس اپ گروپ سامنے لایا تھاجس کی وجہ سے وزیر اعلیٰ اور وزراء کو امتحانی مراکز کے دورے کرنے پڑے تھے۔

چیئرمین انٹر بورڈ نے پابندی کیوں لگائی، کیا کہیں نقل کی خبروں کا خوف تو نہیں۔ یوں کہا جائے کہ طلبا کوکھلی چھوٹ دے دی۔

چیئرمین انٹر بورڈ انعام احمد فرماتے ہیں کہ امتحانات میں نقل روکنا بورڈ کا کام ہے، میڈیا کا نہیں۔ تو موصوف یہ بھی بتا دیتے کہ اس بار نقل مافیا کے لیے کیا اقدامات کیے ہیں۔ گزشتہ برس بھی میڈیا ہی نے نقل واٹس اپ گروپ کی نشاندہی کی تھی۔

چیئرمین انٹر بورڈ کے اس اقدام کی والدین نے بھی سختی سے مخالفت کر دی، کہتے ہیں کمرہ امتحان میں نقل مافیا کے چہرے سب کے سامنے عیاں ہونے چاہیئں۔

9 مئی تک جاری رہنے والے انٹر کے امتحانات میں 2 لاکھ 15 ہراز 800 طلبہ و طالبات حصہ لیں گے جبکہ صبح اور شام کے 188 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں جن میں سے 59 کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔