صدف خادم نے فتح ایرانی خواتین کے نام کردی۔فائل فوٹو
صدف خادم نے فتح ایرانی خواتین کے نام کردی۔فائل فوٹو

ایرانی خاتون باکسر نے تاریخ رقم کر دی

ایران کی خاتون نے پہلی بار انٹر نیشنل باکسنگ رنگ میں اتر تاریخ رقم کردی

24 سالہ صدف خادم نے فرانسیسی باکسر کے ساتھ اپنا پہلا میچ کھیلا اور اسے شکست دیدی، اپنے ملک میں خواتین کے لیے باکسنگ میں آنے کا راستہ کھولنے والی صدف اس وقت دنیا بھر کی توجہ کا مرکز بن گئی ہیں ۔

پہلے میچ میں فتح صدف خادم نے ایرانی خواتین کے نام کردی ،ان کا کہنا ہے کہ ان کی جیت مزید ایرانی خواتین کو اس کھیل کی جانب راغب کرے گی۔

https://twitter.com/xsaanaa/status/1117342463461593088

صدف نے 4 سال قبل باکسنگ شروع کی۔ انہوں نے تربیت حاصل کرنے کے لیے باکسنگ سینٹرز کا رخ کیا تو وہاں موجود تمام سہولیات کو مردوں کے لیے مخصوص پایا۔بالآخر جب انہیں ایرانی باکسنگ فیڈریشن کی جانب سے کہا گیا کہ صرف خواتین باکسر ہی انہیں تربیت فراہم کرسکتی ہیں تو صدف نے فرانس کا سفر کیا۔یہاں انہوں نے ایرانی نژاد باکسنگ ورلڈ چیمپئن مہر منشی پور سے تربیت لینی شروع کردی۔

فرانس منتقل ہونے کے بعد انہیں باکسنگ کا باقاعدہ لائسنس بھی فراہم کردیا گیا جس کے بعد ان کے لیے باقاعدہ میچز میں حصہ لینے کی راہ ہموار ہوئی۔