کراچی کے علاقے صفورہ چورنگی کے قریب فائرنگ سے بچہ جاں بحق ہوگیا، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔
بچے کے ورثا نے الزام عائد کیا ہے کہ بچے کو پولیس مقابلے کے دوران پولیس کی گولی لگی۔بچے کے چچا فہیم نے الزام لگایا کہ میرا بھتیجا رکشے میں گھر والوں کے ساتھ جارہا تھا،قریب ہی پولیس مقابلہ ہو رہا تھا کہ بچے کو پولیس کی گولی لگی۔
ڈی ایس پی سچل کا کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع ملی ہے تحقیقات کررہے ہیں کہ کہاں اور کونسا مقابلہ ہوا ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ کے ترجمان کے مطابق سید مراد علی شاہ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی کراچی سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے ۔زیراعلیٰ سندھ نے اپنے بیان میں کہا کہ متاثرہ خاندان سے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتا ہوں۔