ایس او پیز پر عمل کرانے کے لیے اس کے علاوہ اور کوئی چارہ نہیں، وفاقی وزیر اطلاعات
ایس او پیز پر عمل کرانے کے لیے اس کے علاوہ اور کوئی چارہ نہیں، وفاقی وزیر اطلاعات

پیپلز پارٹی زرداری اور ن لیگ شریف سے جان چھڑا لیں۔فواد چوہدری

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مشورہ دے ڈالا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ پیپلز پارٹی  زرداری اور مسلم لیگ (ن) شریف سے جان چھڑا لیں، دونوں پارٹیاں نئے سیاسی بیانیے پر توجہ دیں۔

انہوں نے کہا کہ کرپشن کیسز سے گھبرائی ہوئی قیادت  دونوں جماعتوں کا مستقبل تاریک کرچکی ہے، کبھی اٹھارہویں ترمیم میں تبدیلی کبھی صدارتی نظام کا معاملے کا واویلہ مچایا جاتا ہے۔

وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ مقدموں سے توجہ ہٹانے کے لیے غیر سنجیدہ بحثوں سے کچھ نہیں ہونے والا۔مقدموں کا فیصلہ ہو کر رہے گا۔