دماغ کے کینسر کے عارضے میں مبتلا اسکاٹ لینڈ کے انٹرنیشنل کرکٹر کون ڈی لینگ انتقال کر گئے۔
جنوبی افریقا میں پیدا ہونے والے کون ڈی لینگ گزشتہ برس دماغ کے کینسر کا عارضہ لاحق ہوا تھا۔ اس کے علاوہ لیفٹ آرم اسپننگ آل راؤنڈر طویل عرصے تک نارتھمپٹن شائر کی طرف سے کاؤنٹی کرکٹ بھی کھیلتے رہے۔ پروفیشنل کرکٹرز ایسوسی ایشن نے اسکاٹش کرکٹر کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ کون ڈی لینگ کو برین ٹیومر تھا۔
کون ڈی لینگ نے 2015 میں اسکاٹ لینڈ کی جانب سے اپنے انٹرنیشنل کیرئیر کا آغاز کیا اور انہوں نے 13 ایک روزہ اور 8 ٹی ٹوئنٹی میچز میں اسکاٹ لینڈ کی نمائندگی کی۔
کرکٹ اسکاٹ لینڈ نے گزشتہ برس اکتوبر میں کون ڈی لینگ کے علاج کے لیے فنڈ ریزنگ مہم بھی شروع کی تھی۔
کون ڈی لینگ آخری بار نومبر 2017 میں اسکاٹ لینڈ کی طرف سے بطور نائب کپتان ایکشن میں نظر آئے تھے۔