ویلٹر ویٹ مفابلے میں امریکی باکسر ٹیرینس کرافورڈ نے پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامر خان کو ناک آﺅٹ کردیا۔امریکی باکسر اپنے ٹائٹل کا دفاع کیا اور دوسری بار ویلٹر ویٹ کا مقابلہ جیتنے میں کامیاب رہے ۔
ویلٹر ویٹ چیمپئن شپ کیلئے امریکی باکسر ٹیرینس کرافورڈ اور پاکستان نژادبرطانوی باکسر عامر خان کے درمیان سنسی خیز مقابلہ ہوا جس میں امریکی باکسر کرافورڈ نے 49 اور عامر خان نے 45 پوائنٹس حاصل کیے، امریکی باکسر نے پاکستان نژاد برطانوی باکسر کو چھٹے راﺅنڈ میں ناک آﺅٹ کردیا۔
امریکی باکسر اپنے ٹائٹل کا دفاع کرتے ہوئے دوسری بار ویلٹر ویٹ کا مقابلہ جیتنے میں کامیاب رہے ۔
پاکستان نژاد برطانوی باکسر نے کہا کہ اپنے تمام مداحوں سے معذرت چاہتاہوں،ٹیرنس کرافورڈ عظیم باکسر ہے ان سے فائٹ دلچسپ رہی۔