سری لنکا میں ایسٹر کے موقع پر چرچز اور ہوتلوں میں ہونے والے بم دھماکوں میں کئی افراد کی حالت تشویشناک ہے تاہم زخمی ہونے والوں میں پاکستان کا ایک مرد اور چارخواتین بھی شامل ہیں ۔
وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ سری لنکا کے ہوٹلز پر ہونے والے بم دھماکوں میں 4 پاکستانی خواتین بھی زخمی ہوئی ہیں جوایک ہوٹل میں موجود تھیں تاہم انہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے۔
ان کا کہناتھا کہ ہمارا سفارتی عملہ بھی ہسپتال میں ہی ہے اور ہائی کمشنر کی جانب سے رابطے کیلیے نمبرز بھی جاری کر دیے گئے ہیں۔