غلط انجیکشن لگنے کے باعث جان کی بازی ہارنے والی 9 ماہ کی ننھی بچی نشوا کا جناح ہسپتال میں پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا ہے۔
پولیس سرجن ڈاکٹر قرار عباسی نے نشوا کا جناح ہسپتال کراچی میں پوسٹ مارٹم مکمل ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ جو اعضا درکار تھے ان کے نمونے اخذ کرلیے ہیں جس کے بعد تمام اجزا کا کیمیکل ایگزامن کیا جائے گا، نشوا کا پوسٹ مارٹم مکمل کرکرکے رپورٹ محفوظ کرلی گئی ہے جو جلد ہی جاری کی جائے گی۔
انہوں نے بتایا کہ ہم نے پوسٹ مارٹم کی تجویز دی تھی،سیکریٹری ہیلتھ اور وزیراعلیٰ کے کہنے پر میڈیکل بورڈ بنایا گیا جس نے پوسٹ مارٹم مکمل کیا ہے، ضرورت ہوئی تو چائلڈ اسپیشلسٹ کو بھی میڈیکل بورڈ کا حصہ بنایا جائے گا، ہم نے بچی کے علاج پر مشتمل تمام ریکارڈ مانگا ہے۔