پاک فوج میں حال ہی میں ترقی پانے والے افسران سمیت 5 افسران کو مختلف ذمے داریاں سونپ دی گئیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق میجر جنرل سے لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پرفائز ہونے والے افسر لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو جی ایچ کیو میں ایڈجوٹینٹ جنرل تعینات کردیا گیا جب کہ لیفٹیننٹ جنرل اظہرعباس کو ڈائریکٹرجنرل جوائنٹ اسٹاف لگایا گیا ہے۔
لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود کو انسپکٹر جنرل کمیونی کیشن اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی( آئی جی سی اینڈ آئی ٹی) اور لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا وائس چیف آف جنرل اسٹاف کی ذمے داریاں جاری رکھیں گے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل عدنان کو کمانڈر بہاولپور کور تعینات کیا گیا ہے۔