عدالت نے تینوں ملزمان کو 10،10 لاکھ روپے معاوضہ مقتول کی اہلیہ اداکرنے کاحکم دیدیا۔فائل فوٹو
عدالت نے تینوں ملزمان کو 10،10 لاکھ روپے معاوضہ مقتول کی اہلیہ اداکرنے کاحکم دیدیا۔فائل فوٹو

عمران فاروق قتل کیس کے 2 ملزمان اعترافی بیان سے مکر گئے

ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹرعمران فاروق قتل کیس کے 2 ملزمان اپنے اعترافی بیان سے مکر گئے۔

ڈاکٹرعمران فاروق قتل کیس میں مجسٹریٹ کے رو برو اعتراف جرم کرنے والے 2 ملزمان اپنے بیان سے مکر گئے، ملزم خالد شمیم نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیان قلمبند کرنے سے پہلے خوف کے سائے میں رکھا گیا اور مجسٹریٹ کے رو برو بیان قلم بند کرنے سے پہلے تشدد کا نشانہ بنایا گیا جب کہ مجسٹریٹ نے میری مرضی کے خلاف تفتیشی افسر کی ہدایت پر بیان ریکارڈ کیا۔

عمران فاروق قتل کیس کا دوسرا ملزم محسن علی بھی اپنے اعترافی بیان سے مکرر گیا ہے، ملزم محسن علی نے کہا کہ میں نے مجسٹریٹ کو کوئی اعترافی بیان نہیں دیا، ذہنی اور جسمانی تشدد کا نشانہ بننے کے باوجود اعترافی بیان دینے سے انکار کیا، مجسٹریٹ کو ذہنی اور جسمانی تشدد سے متعلق شکایت کی، پہلے سے تیار اعترافی بیان پر مجسٹریٹ نے دستخط کیے اور مہر لگائی۔

ملزمان کے وکلا نے انسداد دہشت گردی عدالت میں دفعہ 342 کے بیانات کو جمع کرادیا ہے۔