وزیراعظم محمد بن سلمان کی دعوت پر 7 سے 9 مئی تک سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔فائل فوٹو
وزیراعظم محمد بن سلمان کی دعوت پر 7 سے 9 مئی تک سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔فائل فوٹو

افغانستان کے کسی اندرونی تنازع کا حصہ نہیں بنیں گے۔عمران خان

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان اب افغانستان میں کسی بھی اندرونی تنازع کا حصہ نہیں بنے گا، افغانستان میں تشدد کے بڑھتے واقعات سے پاکستان اضطراب میں ہے۔

افغانستان میں امن عمل کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ افغانستان کے تنازعات نے 40 سال سے دونوں ممالک کو بہت نقصان پہنچایا، طویل انتظار کے بعد افغان امن عمل خطے میں امن کے لیے ایک تاریخی موقع ہے، پاکستان افغانستان کے اندرونی مذاکرات کی مکمل حمایت کرے گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اب افغانستان میں کسی بھی اندرونی تنازع کا حصہ نہیں ہوگا، افغان قیادت خود اپنے ملک کے مستقبل کا فیصلہ کرے گی، افغانستان میں تشدد کے بڑھتے واقعات سے پاکستان اضطراب میں ہے، تشدد آمیز کارروائیوں سے افغان امن عمل متاثر ہوگا۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان زبردستی کے مذاکرات میں مسئلے کا حل تلاش کرنے کے حق میں نہیں، پاکستان تمام جماعتوں کو وقت کی اہمیت کو تسلیم کرنے پرزور دیتا ہے، پاکستان نے امن عمل کی کامیابی کے لیے تمام سفارتی اور سیکیورٹی کوششیں کی ہیں۔