سری لنکا نے حالیہ دہشتگردی کے واقعات کے بعد 39 ممالک کے شہریوں کیلیے ویزا آن ارائیول کی سہولت ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے،اس فہرست میں پاکستان کا نام بھی شامل ہے۔
گزشتہ ہفتے سری لنکا نے پاکستان کو ویزا آن ارائیول کی سہولت دینے کا فیصلہ کیا تھا لیکن سہولت ملنے سے پہلے ہی ختم کردی گئی۔
سری لنکا کے وزیر سیاحت نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ 39 ممالک کے شہریوں کو ویزا آن ارائیول کی سہولت دینے کے حوالے سے اقدامات اٹھائے جارہے تھے لیکن اب سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے تک اس کو روک دیا گیا ہے۔
انہوں نے اپنے بیان میں بتایا کہ ایسٹردھماکوں کی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ دہشتگردوں کو بیرونی مدد حاصل تھی اس لیے ہم نے یہ قدم اٹھایا ہے۔