لاہور: سری لنکا میں کشیدہ حالات کے بعد قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا دورہ سری لنکا منسوخ کردیا گیا، سیریز کی نئی تاریخوں کیلئے دونوں بورڈز رابطے میں ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے انڈر 19 ٹیم کا دوری سری لنکا منسوخ ہونےکی تصدیق کردی ہے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستان انڈر 19 ٹیم کے جنوبی افریقا کے دورے سے قبل کولمبو میں سیریز کا امکان ہے، کولمبو میں ایک روزہ سیریز کیلئے بات چیت جاری ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ سری لنکا نے موجودہ سیکیورٹی صورت حال کے پیش نظر سیریز منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا۔
پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے 30 اپریل کو سری لنکا روانہ ہونا تھا۔