خیبرپختونخوا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 205 رنز بنائے،فخر زمان68 رنز کی جارحانہ اننگز کیساتھ میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے
خیبرپختونخوا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 205 رنز بنائے،فخر زمان68 رنز کی جارحانہ اننگز کیساتھ میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے

دورہ انگلینڈ۔پاکستان دوسرے پریکٹس میچ میں بھی فاتح

دورہ انگلینڈمیں پاکستان نے اپنے دوسرے پریکٹس میچ میں بھی کامیابی حاصل کرلی، نارتھمپٹن شائر کو بآسانی 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔

پاکستان کو جیت کے لئے 274 رنز کا ہدف ملا جو اُس نے 41 اوورز میں صرف 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔

ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کپتان جوش کوب کے ناقابل شکست 146رنز کی بدولت نارتھمپٹن شائرنے مقررہ پچاس اوورز میں 6وکٹوں پر 273رنز بنائے جبکہ بریٹ ہٹن نے آؤٹ ہوئے بغیر 27 اور تھرسٹن نے 25رنز کی اننگز کھیلی۔

کپتان سرفراز احمد نے چھ بولرز محمدعامر، جنید خان، محمد حسنین، عماد وسیم، یاسر شاہ اور حارث سہیل کو آزمایا اور سب نے ایک، ایک وکٹ لی۔

امام الحق اور فخرزمان کی 157 رنز کی شاندار اوپننگ شراکت کے باعث پاکستان نے مطلوبہ ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

فخرزمان نے شاندار 101رنز بنائے جبکہ امام الحق 71رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔بابر اعظم نے ناقابل شکست68 اور سرفراز احمد نے 30 رنز بنائے۔